عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ، کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے:عزیز الرحمن ثانی
لاہور ( خصوصی نامہ نگار )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے 2روزہ تحفظ ختم نبوت کورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ قادیانیت کا وجود پاکستان اور اسلام کیلئے خطرہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوتؐ ایمان کی اساس ہے جس کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرینگے۔ کلیدی عہدوں پر تعینات قادیانیوں کو فی الفور فارغ کیا جائے۔ توہین رسالتؐ کے قانون کو تبدیل کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کااظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالعزیز، مولانا عبدالوحید قریشی ودیگر نے لاہور میں ختم نبوت کورس میں لیکچرز دیتے ہوئے کیا۔
علماء نے مزید کہا عقیدہ ختم نبوتؐ پر مسلمان کا پختہ ایمان ہے۔کفر اسلام نے برصغیر کے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے قادیانیوں سے مرزا قادیانی کو اپنا آلہ کار بنایا۔ قائداعظم نے قادیانیوں کو مسلم لیگ میں شمولیت کی اجازت نہیں دی،جب کشمیر سے واپسی پر قائد اعظم سے سوال پوچھا گیا کہ ’’آپ کی قادیانیوں کے بارے میں کیا رائے ہے؟ تو آپ نے فرمایا ’’میری رائے وہی ہے جو علماء کرام اور پوری امت کی ہے‘‘ ۔