• news

بنگلہ دیش ، اپوزیشن کارکنوں ،پولیس میں  جھڑپیں، ایک شخص ہلاک،18 زخمی

ڈھاکہ(آئی این پی)بنگلہ دیش میں اپوزیشن کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوگئے ،مقامی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ ضلع پنچ گڑھ کے شمالی علاقے بوڈا میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ریلی پر فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا،پولیس کی فائرنگ سے پارٹی کے درجنوں حامی زخمی ہوگئے جبکہ یہ جھگڑا تقریبا آدھا گھنٹہ جاری رہا جس کے بعد پولیس لوگوں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی ،ریسکیو حکام کی جانب سے  ہلاک ہونے والے شخص اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے 18کی حالت تشویشناک ہے،حالیہ مہینوں میں بجلی کی کمی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن