محنت کش یونین کا اجلاس،امیر و غریب میںفرق ختم کرنے کی اپیل
لاہور (نیوز رپورٹر) محنت کشوں نے یوم قائداعظم کے موقعہ پر ملک کی تمام محب الوطن اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے پر زور اپیل کی کہ وہ قائداعظم محمد علی جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں غربت جہالت بے روزگاری اور امیر و غریب کے مابین بے پناہ فرق جلد از جلد دور کرنے کی جدوجہد کوکامیاب کریں۔ یہ قرارداد قوم قائداعظم کے موقعہ پر آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے زیر اہتمام خصوصی اجلاس بمقام بختیار لیبر ہال لاہور میں منظور کی گئی جس میں مختلف ملحقہ ٹریڈ یونین کے نمائندگان اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے دفاع کیلئے فوج کے شہیدوں اور ملک و ملت کی تعمیر و ترقی میں حادثات سے شہید ہونے والے کارکنوں کیلئے دعا کی گئی۔ اجلاس کو بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری حاجی محمد یونس اسامہ طارق اکبر علی خان خوشی محمد کھوکھر و دیگرنمائندگان نے خطاب کیا۔