جنوبی کوریا: گیس سے بھرے ٹرک میں دھماکے سے اموات بڑھ کر 15 ہو گئیں
سیئول (اے پی پی)جنوبی کوریا کے صوبہ گوٹینگ کے شہر بوکسبرگ میں گیس سے بھرے ٹرک میں دھماکے سے اموات کی تعداد بڑھ کر15 ہو گئی ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے وزیر صحت جو فاہلہ کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ گوٹینگ کے شہر بوکسبرگ میں گیس سے بھرا ٹرک نشیبی پل کے نیچے پھنس گیا تھا۔جس سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اردگرد کے انفراسٹرکچر کو اپنی لپیٹ میں لے کر خاکستر کر دیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ سے 100 میٹر کے فاصلے پر واقع ٹمبو میموریل ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے ، جس سے 24 مریض اور عملے کے 13 ارکان زخمی ہو گئے جن میں سے اب تک ڈرائیور اور 2 نرسوں سمیت 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔