شاد باغ، دھاگے کی مشین میں منشیات کی سپلائی ناکام، 25 کلو چرس برآمد، ملزم گرفتار
لاہور (نامہ نگار) شاد باغ پولیس نے دھاگے کی مشین میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم کوگرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ پولیس نے دھاگے کی مشین میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا کر ملزم خرم علی کو گرفتار کر کے 25کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزم نیو ائیر نائٹ کے موقع پر دھاگے کی مشین میں منشیات چھپا کر خفیہ طور پر سپلائی کر رہا تھا۔