• news

بہاولپور: توشہ خانہ کی سرکاری اراضی پر قبضہ، مکانات تعمیر

بہاولپور (سپیشل رپورٹر) توشہ خانہ کی سرکاری اراضی پر قبضہ، مکانات تعمیر کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ریاست بہاولپور کے دور میں قائم توشہ خانہ کے سٹاف کے لیے 16 بیریکس تعمیر کی گئی تھیں جن کا کل رقبہ تقریباً 4کنال ہے۔ سابق ریاست بہاولپور کے حکومت پاکستان میں ضم ہونے کے بعد توشہ خانہ اور سٹاف کے لیے قائم 16بیریکس صوبائی حکومت پنجاب کی تحویل میں چلی گئیں۔ حکومت پنجاب نے پنجاب حکومت کے مختلف محکموں میں تعیناتی سرکاری ملازمین کو سرکاری کوارٹرز کی حیثیت سے بیریکس الاٹ کر دیں جن کا ہاؤس رینٹ 1974ء تک ادا کیا جاتا رہا اور اس کے بعد ان کوارٹرز میں رہائش پذیر سرکاری ملازمین نے نہ صرف ہاؤس رینٹ ادا کرنا بند کر دیا بلکہ سرکاری کوارٹرز کو منہدم کرکے ذاتی رہائش گاہیں تعمیر کرکے مستقبل قبضہ کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن