سہیل تنویر کی یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کے 4سال بعد مبارکباد، صارفین کی ٹرولنگ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر سہیل تنویر نے پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو بیٹے کی پیدائش کے چار سال بعد مبارکباد پیش کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ٹرولنگ شروع کردی،گزشتہ دنوں یونس خان کی 2018میں کی گئی ٹوئٹس کچھ سوشل میڈیا اکائونٹس نے شیئر کیں اور یہ دعوی کیا کہ کرکٹر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ یہ تصاویر چار سال پرانی تھیں،یونس خان نے بتایا تھا کہ ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے لیکن اب سہیل تنویر نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی جو وائرل ہوگئی،سوشل میڈیا صارفین نے سہیل تنویر کی ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرے کیے، کسی نے ان کے وائی فائی کو سلو کہا تو کوئی یہ کہتا رہا کہ انہوں نے سرکاری وائی فائی پی ٹی سی ایل لگوایا ہوگا تبھی مبارکباد کی ٹوئٹ اب پوسٹ ہوئی۔