• news

 بابر میرے لیے سلیکٹرز  سے بات کرے، عمر اکمل

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عمر اکمل  نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے ٹیم میں لیں لیکن ان سے درخواست ہے کہ میرے لیے بات کریں،نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران صحافی نے عمر اکمل سے آصف علی اور خوشدل شاہ کو زیادہ اور انہیں کم چانس دیے جانے سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر  عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف مجھے کم بیک سیریز کروائی گئی اس سیریز  میں، میں پہلی گیند پر ہی آئوٹ ہوگیا اگر اس مرتبہ میں سیٹ ہوکر آئوٹ ہوتا تو بات بھی نہ کرتا، میرے پورے کیرئیر میں 3بار میں نے کم بیک کیا لیکن تینوں ہی مرتبہ مجھے نہیں پتا تھا ۔کہ میں کیوں ڈراپ ہوا، میں نہیں جانتا کہ مجھے فرسٹ کلاس کرکٹ کیوں نہیں دی جاتی، میں بورڈ سے صرف اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ مانگ رہا ہوں کیوں کہ اگر میں نے فرسٹ کلاس میں پرفارم کرلیا تو آگے کے دروازے بھی میرے لیے کھل جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن