واربرٹن: ٹرک، 2 رکشوں میں تصادم، 2خواتین جاں بحق، 5 زخمی
واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن فیروزوٹواں روڈ پر دو رکشوں، ٹرک کے تصادم میں دو خواتین جاںبحق اور پانچ افرادشدید زخمی ہو گئے۔ واربرٹن سے فیروزوٹواں جانے والے د ورکشوں کے ڈرائیوروں نے مسافروں کے لالچ میں دوڑ (ریس) لگا رکھی تھی جب رکشے حسن ملز کے قریب پہنچے تو تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے جبکہ آنے والے ٹرک نے بھی ایک رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار دو خواتین موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ پانچ افراد امتیاز، فیاض، احسان وغیرہ شدید زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کر دیا۔
وار برٹن حادثہ