ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ میں ملوث 17 افراد کے خلاف کارروائی التواء کا شکار
اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ میں ملوث 17 افرادکے خلاف کارروائی التواء کا شکار ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث سرکاری افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی،مذکورہ سرکاری افسران سی ڈی اے،فارن آفس،پراپرٹی جیسے شعبوں سے وابستہ ہیں،ایف آئی اے تاحال ان کیسز کو حتمی شکل میں نہ لاسکا۔
،ان 17 کیسز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے،کئی سرکاری افسران نے کروڑوں کے پلاٹ لئے اور دیگر افسران نے منی لانڈرنگ کی،ان افسران میں جاوید نواز۔محمد رحمن۔محمد سلیمان۔بلال خان۔عائشہ عابد سمیت دیگر شامل ہیں،واضح رہے پاکستان کو گرے لسٹ سے باہر رکھنے کے لئے فیٹیف نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں،اگر فیٹف کی ہدایات پوری نہ ہوئی تو پاکستان دوبارہ گرے لسٹ میں شامل ہو سکتا ہے۔
ایف آئی اے