لاہور( این این آئی)پاکستان بیت المال نے یتیم و بیوائوں کیلئے انکم سپوٹ پروگرام کا آغاز کردیا ۔پروگرام کے تحت یتیم بچوں ، بیورائوں کو تعلیم اور بیوہ خواتین کو خودمختار کیا جائے گا ۔ پروگرام کے لئے نجی بنک کے ذریعے رقم تقسیم کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ پروگرام بیوائوں اور ان کے یتیم بچوں کو تعلیم دینے کیلئے ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو خودمختار کریں گے۔وہ خواتین جو بچوں کو پڑھانا چاہتی ہیں ان کیلئے یہ اچھا اقدام ہے ۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی اور غربت کے دور میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دینا ضروری ہے۔
بیت المال