فوجی جوان اور شہداء ہمارے سروں کے تاج ہیں: مسرت چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) عوام کی شدید نفرت کے بعد ن لیگی قیادت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور اس کے رہنما بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو کیسے الہام ہو رہا ہے کہ خان صاحب کی ایک اور آڈیو آ رہی ہے۔ بیشک مریم صفدر اس دھندے میں بہت نام پیدا کر چکی ہیں لیکن یہ سب ڈرامے بازی اب ناکام ہو چکی ہے۔ یہ لوگ سمجھ نہیں پا رہے کہ عوام ایسی گندی سیاست کو مسترد کرتی ہے اور چوروں کے لیے نفرت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں پائینئیر پینل کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے اعظم چوہدری اور عبدالمجید ساجد بحیثیت صدر اور سیکرٹری جنرل صحافی برادری کے لیے بھرپور آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انشاء اللہ ہمارا اور صحافی برادری کا تعلق مزید مضبوط ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت بے حد ضروری ہے۔صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ مسرت جمشید چیمہ نے ملک میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فوجی جوان اور شہداء ہمارے سر کا تاج ہیں۔ شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دشمن کو بھرپور جواب دینا عسکری اور سیاسی محاذ پر بے حد ضروری ہے۔
مسرت چیمہ