• news

پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منسوخ



اسلام آباد (نامہ نگار) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ کمیٹی کنوینئر غلام مصطفی شاہ کے علاوہ ایک بھی رکن اجلاس میں شرکت کے لیے نہ پہنچا۔ ارکان نے یقین دہانی کے باوجود آن لائن بھی اجلاس میں شرکت نہ کی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہ اور افسر بھی اسلام آباد پہنچے، کمیٹی کنوینئر غلام مصطفی شاہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ کمیٹی اجلاس منسوخ کرنے پر مجھے تکلیف ہوئی ہے۔ آئندہ اجلاس میں دوگنا کام کرکے نقصان کا ازالہ کریں گے۔ یاد رہے کہ پاور ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ 2017، 18 کا جائزہ لینے کے لئے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سوموار کو  طلب کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں 19 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
اجلاس منسوخ

ای پیپر-دی نیشن