وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو ہو گا۔ وفاقی کابینہ کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ توشہ خانہ پر وزراء کی کمیٹی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں توانائی بچت اقدامات پر عملدرآمد پلان پیش ہوگا، ون سٹاپ سروس ایکٹ منظوری کیلئے پیش ہوگا، ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ 54 میں کمی کی سمری منظوری کیلئے پیش ہوگی۔
کابینہ ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔
کابینہ اجلاس