• news

پاک چین سرمایہ کاروں کے مقدمات نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ بار، چینی لاء سوسائٹی کے درمیان معاہدہ 



لاہور (سپیشل رپورٹر) پاک چین سرمایہ کاروں کے دیرینہ مقدمات نمٹانے کیلئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اہم ا قدام سپریم کورٹ بار اور چینی لاء سوسائٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سپریم کورٹ بار اور چینی کنگ داو لا سوسائٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے  ہیں۔ کنگ داو لا سوسائٹی کے صدر چینگ دیزی کا سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے طویل برادرانہ تعلقات ایک حقیقت ہیں۔ چین خطے میں تجارت کو وسعت دینے کا متمنی ہے۔ قانونی معاملات بہتر انداز سے نمٹانے کیلئے ہمیں مل بیٹھ کر بات چیت کرنا ہوگی۔ پاک چائنہ چیمبر کے قانونی مشیر میاں ظفراقبال کلانوری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنازعات مقدمات کی شکل میں چینی اور پاکستانی عدالتوں میں سالہا سال پڑے رہتے ہیں۔ مقدمات کے جلد فیصلے نہ ہونے سے سرمایہ کاروں کیلئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔ عدالتی نظام کی بجائے مصالحتی میکنزم مل کر تیار کیا جائی گا۔ دریں اثناء چینی لاء سوسائٹی کے وفد کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور دیگر وکلاء سے ملاقات ہوئی ہے جس میں چینی قانون دانوں کے تربیتی پروگرام شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے لاہور ہائیکورٹ بار اور کنگ داو لاء سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں۔
پاک چین مقدمات؍ معاہدہ 

ای پیپر-دی نیشن