• news

امریکہ‘ جاپان میں برفباری‘ حادثات‘ 64 افراد ہلاک‘ 87 زخمی


واشنگٹن + ٹوکیو (این این آئی) امریکا میں موسم سرما کا شدید طوفان جاری ہے۔ بم سائیکلون نے کرسمس پر نظامِ زندگی جما دیا۔ مختلف حادثات میں اب تک 50افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکا بھر میں دو لاکھ سے زائد صارفین اب تک بجلی سے محروم ہیں جبکہ 10ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ اور ہزاروں تاخیر کا شکار ہیں۔ کئی شہروں میں ہزاروں مسافر ہوائی اڈوں پر پھنس گئے۔ امریکی ریاست مونٹانا میں درجہ حرارت منفی45  ڈگری تک گر گیا۔ جاپان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد14 ہوگئی۔ ٹوکیو سے جاپانی میڈیا کے مطابق برفباری سے ہونے والے حادثات میں87 افراد زخمی ہوئے۔ دو ہزار صارفین گزشتہ روز سے بجلی سے محروم ہیں۔
جاپان‘ امریکہ‘ برفباری

ای پیپر-دی نیشن