• news

مودی کا جنگی جنون،پاکستان،چین کی سرحد پر 120 میزائل نصب کرنے کا منصوبہ


نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کی مودی سرکار نے پاکستان اور چین کی سرحدوں پر 120 ٹیکٹیکل میزائل نصب کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت دفاع کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں مسلح افواج کے لیے تقریباً 120 ”پرالے“ میزائلوں کی تیاری اور ان کو دو پڑوسی ممالک کی سرحدوں پر نصب کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ پرالے میزائل زمین سے زمین پر مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو 500 کلومیٹر تک کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پرواز کے وقت وہ اپنے رخ کو تبدیل کرتے رہنے کی صلاحیت کی وجہ سے میزائل شکن سسٹم سے بچ نکلتے ہیں۔ اس میزائل کو روس کے سکندر بیلسٹک میزائلوں سے تشبیہ دی جاتی ہے جو یوکرائن کے خلاف بہت زیادہ تعداد میں نصب کیے گئے ہیں اور اپنی جنگی صلاحیت کو ثابت کر چکے ہیں۔
بھارتی میزائل 

ای پیپر-دی نیشن