بے نظیر بھٹو نے اپنی جان قربان کر دی آمریت کے سامنے سر نہ جھکایا:رانا وسیم سجاد
سرائے مغل(نامہ نگار) بے نظیر بھٹو دنیا کی عظیم لیڈر تھیں۔انہوں نے جان کا نذرانہ دیکر آمریت کے سامنے سر نہ جھکایا اور عوام کے محروم طبقوں کو سیاسی شعور دیا۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع قصور کے رہنما رانا وسیم سجاد آف جمبر نے بے نظیربھٹو کی برسی پر تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کا منحوس دن پھر آ پہنچا ہے۔جس دن اس ملک کے کڑوروں استحصال زدہ عوام کی نجات دہندہ ، اور اربوں لوگوں کی امید، بے نظیربھٹو کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا ۔ان رہنماﺅںنے بے نظیر کی بے وقت موت کو عظیم سانحہ قرار دیا ہے ۔