دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور( نیوز رپورٹر)تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 17 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 15 ہزارکیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد8ہزار100کیوسک اور اخراج 8 ہزار100کیوسک، خیرآباد پل آمد16 ہزار100کیوسک، اخراج16 ہزار100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد6 ہزار300کیوسک اور اخراج 4 ہزارکیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 5ہزار600کیوسک اور اخراج5 ہزار600 کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد 22 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 600 کیوسک، چشمہ18 ہزار200کیوسک اوراخراج 17 ہزار کیوسک رہا ۔
، تونسہ آمد 26 ہزار100کیوسک اور اخراج 22 ہزار 300کیوسک،گدو آمد26ہزار300کیوسک اور اخراج19ہزار300کیوسک، سکھر آمد 17ہزار300کیوسک اور اخراج 1ہزار100کیوسک ،کوٹری آمد9ہزار400کیوسک اور اخراج 13ہزار600کیوسک،تریموں آمد6ہزار100 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، پنجند آمد5ہزار 900کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ،پانی کی موجودہ سطح1489.59 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.719 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1117.20 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.721 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح640.30 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.029 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا ئوکی صورت میں ہے ۔