• news

فیصل آباد:کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دینگے:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع 


فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالدمحمود کھادوں کی دستیابی اور مقررہ نرخوں پر فروخت کے عمل کو چیک کرنے کیلئے چک 75 گ۔ب،72 گ۔ب،ستیانہ بنگلہ اور جڑانوالہ میں مختلف ڈیلرز کی دکانوں وپوائنٹس پر گئے اور کھادوں کی حقیقی کاشتکاروں کو فروخت کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو کاشتکاروں کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن