پاکستان کی ترقی کیلئے قائد کے اصول اپنانا ہوں گے: قمر الزماں بابر
لاہور (کلچرل رپورٹر) چیئرمین پیس گروپ قمر الزماں بابر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں ایمان اتحاد اور تنظیم کو اپنانا ہوگا بانی پاکستان نے ملک وقوم کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر دیا سات برس کے مختصر عرصہ میں مسلمانوں کیلئے الگ ملک کا قیام ایک کرشمہ ہے جسے قوم نے قائد کی قیادت میں سچ کر دکھایا آج بھی ملک کی ترقی کیلئے قیام پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے سیاستدانوں عوام سمیت ملک کے ہر طبقے اور ادارے کو قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا دن رات ایک کرکے ملک کو مشکل حالات سے نکالا جا سکتا ہے پاکستان ہم سب کا ہے عوام نے ہمیشہ ملک کیلئے قربانیاں دی ہیں اب اشرافیہ کو اپنا فرض نبھانا ہوگا ملک کیلئے اشرافیہ قربانی دے۔