قائداعظم برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، شیخ انوارالحق
لاہور(نیوز رپورٹر )سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل آف پاکستان شیخ انوارالحق نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر کے مسلمانوں کے محسن عظیم ہیں، انہوں نے اس خطے کے رہنے والے خوفزدہ آور مایوس مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا اور الگ وطن کے حصول کے لئے آزادی کی تڑپ پیدا کی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے اسلاف کے کارناموں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں، قائداعظم کے فرمودات اور نظریات ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل کو قائداعظم کی حیات وخدمات سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے، پاکستان کا قیام نعمت خداوندی ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔