• news

دکھی انسانیت کی خدمت یقینی  بنائیںگے، رابنسن عزیز فرانسس 


لاہور(خصوصی نامہ نگار، لیڈی رپورٹر)پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے انسانی حقوق پنجاب رابنسن عزیز فرانسس نے کہا کہ محکمہ انسانی حقوق کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت یقینی بنائیں گے اور امید ہے کہ ایک بہترین ٹیم ورک کے طور پر تمام سٹیک ہولڈرز کی مدد سے اپنا یہ سفر تیزی سے جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار رابنسن عزیز فرانسس نے محکمہ انسانی حقوق کے دفتر میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رابنسن عزیز نے کہا کہ محکمہ کی زمہ داری ان کو سونپی گئی ہے اور اس کے لئیے محکمہ میں موجود ہر فرد کا ساتھ لازمی ہو گا جبکہ ہم سب کا ایجنڈا دکھی انسانیت کی خدمت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن