لیگی رہنما صلاح الدین کی گرفتاری پر عمران نذیر، غزالی سلیم بٹ و دیگر کا احتجاج
لاہور (نیوز رپورٹر)مسلم لیگ ن لاہور کے مقامی رہنما صلاح الدین پی پی کی گرفتاری پر پارٹی رہنماؤں خواجہ عمران نذیر غزالی سلیم بٹ عامر خان سمیت دیگر کی مذمت اور شدید احتجاج رہنماؤں کا کہنا تھا کہ نا اہل اور نالائق حکمرانوں کی انتقامی سیاست ختم ہونے کا نام نہیں لیتی۔ پنجاب کے حکمران سیاسی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں۔ان کا کہنا تھاکہ انہیں اپنا اقتدار جاتا دیکھ کر انتقامی کارروائیوں پر ستر آئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صلاح الدین پی پی کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔