• news

 وفاق المدارس العربیہ کے زیر اہتما م ’’مسابقتہ القرآن مع التجوید پروگرام‘‘ 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے زیر اہتما م صوبائی’’مسابقتہ القرآن مع التجوید پروگرام‘‘ جامعہ اشرفیہ میں مہتمم مولا نا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت ہوا جس میں پنجاب بھر سے پوزیشن لینے والے11 حفاظ طلباء نے حصہ لیا ۔منصف کے فرائض ملک کے نامور قراء مولانا قاری عبدالرحمن رحیمی، مولانا ولی العزیزاحسن اور مولانا قاری زاہد مسعود نے سرانجام دیئے جبکہ نتائج کا اعلان مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے کیا جس کے مطابق اول پوزیشن حافظ محمد احمد بن محمدفاضل جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا خانیوال،دوم پوزیشن حافظ محمد عثمان بن محمدعابد مدرسہ امام ابوحنیفہ راولپنڈی اورسوم پوزیشن حافظ محمد یمان مجاہد بن قربان علی نے حاصل کی تینوں پوزیشن ہولڈرز طلباء کو وفاق المدارس العربیہ  پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں مہتمم مولا نا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے نقدانعام، نشان اعزاز اور دیگر قیمتی تحائف دئیے۔ا س موقع پرمولاناقاری محمد حنیف جالندھری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں مسابقہ حفظ القرآن پروگرام منعقد کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی اس کی رحمت کا حصول اور قرآن کریم کی اہمیت و تعلیم کو عام کرنا ہے تاکہ بچے قرآن مجید کوتجوید کے قاعدوں اوراصولوں کے مطابق صحیح اور درست پڑھ سکیں اور قرآن مجیدحفظ کرنے والے بچوں حوصلہ افزائی ہو اوراوراساتذہ کرام کی محنتیں دنیا کے سامنے آئیں اور ان مسابقوں کو سننے سے بچوں کے دلوں میں قرآن حفظ کرنے کا شوق پیدا ہو، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دن رات سب سے زیادہ قرآن مجید کی تلاوت دینی مدارس میں ہوتی ہے یہ دینی مدارس، مساجد اور علماء کرام کی وجہ سے ممکن ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر حفظ قرآن اور تجوید کے مقابلوں میں شریک بچوں کا بھی تجوید کے ساتھ قرآن مجی پڑھنا اتنا درست نہیں جتنا ہمارے پاکستانی طلبہ کا درست ہے انہوں نے کہ گذشتہ سال وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت حفظ کرنے والے بچوں کی تعداد 90 ہزار تھی جو کہ دیگر بورڈز کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن