سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کیلئے انتہائی خطرناک ہے،عبدالغفور حیدری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کے لئے انتہائی خطرناک ھے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک میں اتحاد کی فضا پیدا کی جائے لیکن عمران نیازی قوم میں جوڑ کے بجائے توڑ کا کردار ادا کررہا ہے ،سیاسی افراتفری کے معیشت اور معاشرت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،سائفر کا شور مچانے والے اب اس بیانیے سے بھی یوٹرن لے بیٹھے ہیں ،عمران نیازی ملکی اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرکے بیرونی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوششیں کررہا ہے،فسادی مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی نے واضح کردیا ہے ملک کوئی بیرونی پالیسی نہیں چلے گی۔وہ یہاں مختلف تحصیلوں کے عاملہ اراکین سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر مولانا محمد امجد خان،قاری امجد سعید،مولانا سلیم اللہ قادری ،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ فہیم الدین ،محمد افضل خان،سیٹھ راشد،مولانا میاں محمد میاں،مولانا بشیر یوسف زائی ،قاری عمران راحیمی ،قاری زکریا،قاری محمود میاں ،حافظ طارق شاہ،قاری منظور الحسن چترالی،یاسر اپل،قاسم افضل اور دیگر موجود تھے۔