لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبہ کا اعزاز
لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی طالبہ کا اعزاز،آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام نیشنل شارٹ فلم فیسٹیول میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلے میں ملک بھر سے 30 فلموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی ایم ایس براڈکاسٹ میڈیا کی طالبہ رابعہ شہزاد کی فلم نے 5ویں پوزیشن حاصل کی۔ سرفہرست 15 فلموں کو آئی ایس پی ار کی جانب سے ایک سالہ فلم میکنگ اسٹڈی اسکالرشپ سے نوازا گیا۔ربیعہ شہزاد سمیت 15 طلبا کو نیویارک فلم اکیڈمی آسٹریلیا بھیجا جائے گا۔ رابعہ شہزاد نے ماس کمیونیکیشن کے اسسٹنٹ پروفیسر نوید اقبال کی نگرانی میں دستاویزی فلم بنائی،فلم میں لاہور کے روایتی کھانوں کو ثقافتی ورثہ کے طور پر پیش کیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹربشری مرزا نے طالبہ رابعہ شہزاد اور سپروائزر نوید اقبال کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں ، یونیورسٹی میں فلم میکنگ کے حوالے سے خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔