• news

برائلر گوشت کی قیمت میں  اضافے کے خلاف اظہار تشویش  کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرغی کی قیمت میں اضافے پر اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ یہ ایوان مرغی کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مرغی 471روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن