جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج ہونے والی گول میز کانفرنس ملتوی
اسلام آباد(نا مہ نگار)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام آج ہونے والی گول میز کانفرنس ملتوی کردی گئی ملک کی سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات کی مصروفیات کے سبب کانفرنس ملتوی کردی گئی ۔جماعت اسلامی کے زرائع کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے ملک کی مجموعی سیاسی ، امن و امان کی صورتحال پر گول میز کانفرنس طلب کی گئی تھی، امیر جماعت اسلامی کی جانب سے وزیراعظم سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کو دعوت نامے بھی ارسال کردیئے گئے تھے، گول میز کانفرنس کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے تھے البتہ مصروفیات کے سبب کانفرنس ملتوی کردی گئی، قومی و ملی مسائل پر جلد قومی قیادت کو اکٹھا کریں گے ،گول میز کانفرنس کی منسوخی بارے سیاسی قائدین کو بذریعہ خطوط و ٹیلیفونک رابطے پر آگاہ کردیا گیا۔