• news

بھلوال: لیڈی ڈاکٹر کی غفلت، خاتون نے ہسپتال کی گیلری میں بچے کو جنم دے دیا 


بھلوال (نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال میں گائنی لیڈی ڈاکٹر فردہ کی نا اہلی کی وجہ سے خاتون نے گیلری میں بچے کو جنم دے دیا۔ قدرت آبادکا رہائشی سیلمان اپنی بیوی کو لیکر چک 10قدرت آبادگیا تو انہوں نے زچہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بھلوال ریفر کر دیا، جہاں گائنی لیڈی ڈاکٹر فردہ نے ایک گھنٹہ تک اس کو چیک نہ کیا جس کی وجہ سے خاتوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیڈی ڈاکٹر کے دروازے کے سامنے گلی میں بچے کو جنم دے دیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ  ایسے لوگوں کو سرعام  سزا ضروری ہے۔ سماجی، عوامی حلقوں نے حقوق انسانی تنظمیوں کو فوری میدان میں نکلنے کی اشد ضرورت ہے اور ایسے کرپٹ لوگوں کا محاسبہ کیا جائے ورنہ ایسی تنظمیوں کو ختم کر دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن