گورنر پنجاب سے پیر ناظم حسین کی قیادت میں علماء مشائخ کی ملاقات
لاہور (نیوز رپورٹر ) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پیر ناظم حسین شاہ کی قیادت میں علماء اور مشائخ کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے برصغیر میں پیار محبت سے دین اسلام کو پھیلایا اور ہمیشہ آپس میں بھائی چارے امن و امان کا پیغام دیا۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے مذہب میں حسن اخلاق اور برداشت کی بہت تاکید کی گئی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ اللہ سبحانہ تعالی نے مجھ سے بطور وفاقی وزیر قرآن مجید کو وفاق کے زیراہتمام تعلیمی اداروں میں پڑھانے کا قانون پاس کرانے کا کام لیا۔ یہ یوٹرن کو کارنامہ سمجھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ آئین، قانون کی بالادستی اور ملک میں معاشی استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ پچھلے ساڑھے تین سالوں میں ملک کی تاریخ میں ریکارڈ قرضے لیے گئے۔ اتحادی حکومت نے مشکل فیصلے کر کے قرضوں کی بھاری ادائیگی کر کے ملک ڈیفالٹ سے بچایا ہے۔