ٹیکسلا: 22 ویلر ٹرالر کی ٹکر، 3 موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 2 زخمی
راولپنڈی (آئی این پی) ٹیکسلا میں بائیس ویلر گاڑی بے قابو ہو گئی جس کی زد میں چار موٹر سائیکل سوار آ گئے، جن میں سے تین جاں بحق، دو زخمی ہو گئے۔ حادثہ ویلر کی بریک فیل ہونے کے نتیجے میں پیش آیا۔ موٹر سائیکل سواروں کو کچلنے کے بعد گاڑی ایک عمارت سے جا ٹکرائی، عمارت کے نیچے آنے والے افراد کو نکال لیا گیا، ڈرائیور کو بھی باحفاظت گاڑی میں سے نکال لیا گیا۔