• news

احتجاج، دھرنے، شہر کا ٹریفک نظام معطل، متبادل راستے بن گئے 


لاہور (نامہ نگار) شہر میںدھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام تعطل کا شکار رہا۔ مظاہرین نے مال روڈ کو ڈیوس چوک سے بند کیا ہوا ہے۔ مال روڈ پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ ٹریفک پولیس نے پل نہر مال روڈ اور گورنر ہاؤس چوک سے ڈائیورشن لگا رکھی جبکہ ٹریفک کو براستہ کینال روڈ علامہ اقبال روڈ اور جیل روڈ بھجوایا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن