• news

سپریم کورٹ نے فنڈز کی غیرمنصفانہ تقیسم کے خلاف میاں بیوی کی درخواست واپس کر دی


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دئیے۔ سپریم کورٹ نے فنڈز کی تقسیم کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کر دی ہے۔ اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے درخواست گزار میاں داؤد کی درخواست پر سات اعتراضات عائد کیے گئے۔ درخواست گزار نے اپنی درخواست میں مفاد عامہ کے نکات کی نشان دہی نہیں کی۔ ایک ہی آئینی درخواست میں متعدد غلط استدعا کی گئی ہیں، درخواست گزار کی جانب سے اٹھایا گیا معاملہ مفاد عامہ کے تحت نہیں آتا، درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔

ای پیپر-دی نیشن