27دسمبر کو دشمنوں نے بینظیر کو نہیں ترقی کو شہید کیا، اشرف بھٹی
لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 27 دسمبر کا دن جیالوں کے لیے ہی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کے لیے ایک دکھ بھرا دن ہے۔ اس روز پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا گلا گھونٹا گیا تھا دشمنوں نے بے نظیر کو نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کو شہید کیا تھا۔ اس لیے ان کی شہادت کا دن سیاسی تاریخ میں ہمیشہ سیاہ حروف سے لکھا جاے گا۔اس دن اشیاء کی سب سے بڑی سیاسی لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو کو شہید کردیا گیا تھا، جن لوگوں نے یہ گھناؤنا کام سر انجام دیا تھا وہ لوگ یہ نہیں چاہتے تھے کہ پاکستان میں جمہوریت کا پودا ایک تن آور درخت بنے، مگر بی بی شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر جمہوریت کے اس پودے کو ایک تن آور درخت بننے کا موقع فراہم کیا ہے۔