واسا بجلی کے بل کی مد میں 90کروڑ روپے ماہانہ برداشت کر رہا ہے، غفران احمد
لاہور(خبرنگار)ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت واسا ہیڈ آفس میں اجلاس کا انعقادہوا۔اجلاس میں ڈی ایم ڈی آپریشنز، تمام ڈائریکٹرز ،ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی۔بجلی کی بچت کیلئے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہنا ہے کہ واسا لاہور بجلی کے بل کی مد میں 90 کروڑ سے زائد اخراجات ماہانہ برداشت کر رہا ہے۔واسا لاہور ایک یونٹ کمرشل ٹیرف 40 روپے یونٹ کے حساب سے ادا کر رہا ہے جبکہ واسا لاہور 1 پیسے میں دو لیٹر صاف پانی صارفین کو فراہم کرتا ہییعنی 1 روپیے میں 2 سو لیٹر پانی فراہم کیا جا رہاہے۔