• news

مجلس احرار اسلام کا 93واں  یوم تاسیس کل منایا جائیگا


لاہور(خصوصی نامہ نگار) برصغیر میں تحریک ختم نبوت کی بانی اور حریت پسند جماعت مجلس احرار اسلام کا 93واں یوم تاسیس احرارکل ملک بھر میں منایا جائے گا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی تقاریب بھی منعقد ہوں گی۔ مرکزی دفتر احرار لاہور میں پرچم کشائی کی تقریب صدر لاہور حاجی محمد ایوب بٹ کی زیر صدارت اور سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ کی زیر نگرانی منعقد ہوگی جس میں مہمان خصوصی مرکزی رہنماء میاں محمد اویس ہوں گے اور خصوصی خطاب جمعیت علماء  اسلام(س) کے رہنماء  مولانا عبدالرؤف فاروقی کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن