خصوصی آگاہی مہم برائے اندراج پیدائش کے اعدادوشمار جاری
لاہور(خبرنگار)محکمہ بلدیات نے خصوصی آگاہی مہم برائے اندراج پیدائش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ 10روزہ مہم میں 2لاکھ62ہزار 959 بچوں کی رجسٹریشن کر لی۔محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کی گئی ۔رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن سے 34672، راولپنڈی سے 9362 سرگودھا سے 18111اور ڈی جی خان سے 36850 بچوں کی رجسٹریشن کی گئی ہے۔ فیصل آباد سے 50184گوجرانوالہ سے 12350 ساہیوال سے 21301 بچوں کی پیدائش کا اندراج کیا گیاہے۔گجرات سے13402ملتان سے 43822 جبکہ بہاولپور سے 22905 بچوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکریٹری بلدیات سید مبشر حسین نے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں پیدائش کی اندراج کی شرح سب سے زیادہ رہی ہے۔جہاں 50184بچوں کو پیدائشی سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ہیں 10روزہ مہم میں 126717بچیوں اور 136242 بچوں کی پیدائش کا اندراج یقینی بنایا گیا۔ سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین نے مزید کہا کہ عام دنوں میں بھی بچوں کی پیدائش کا بروقت اندراج یقینی بنائیں تاکہ آپ کو اور آپ کے بچوں کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی کا باعث نا کرنا پڑے۔