100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری ڈیوڈ وارنر پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ایک ہی روز میں دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا، وہ 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی بیٹر بن گئے۔ڈیوڈ وارنر 100ویں ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے بیٹر ہیں۔اس سے قبل انگلینڈ کے جو روٹ نے گزشتہ برس ڈبل سنچری سکور کی تھی۔ڈیوڈ وارنر 200رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے، وہ ڈبل سنچری کے جشن کے دوران ٹانگ میں تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔