پاکستان کپ : سینٹرل پنجاب بلوچستان ‘ سدرن پنجاب کی فتوحات
لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی میں جاری پاکستان کپ کا نواں راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے۔ راؤنڈ میچز میں سینٹرل پنجاب، بلوچستان اور سدرن پنجاب نے میچز جیت لیے ہیں۔ بلوچستان نے ناردرن کو 110 رنز سے شکست دیدی۔ حارث سہیل 92، عبدالواحد بنگلزئی 88، عمران بٹ 83 اور حسیب اللہ 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 388 رنز کے تعاقب میں ناردرن ٹیم 277 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سدرن پنجاب نے 172 رنز کا ہدف 6 وکٹوں پر حاصل کرکے فتح سمیٹی۔سندھ کی ٹیم171رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ شہزاد نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ سینٹرل پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 113 رنز سے ہرادیا۔ 316 رنز کے تعاقب میں کے پی ٹیم 202 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد نے 66 اور فخر زمان نے 52 رنز سکور کیے۔ اسامہ میر نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔