• news

ویمنز کرکٹ:پی سی بی بلیوز  نے وائٹس کو انٹر ا سکواڈ میچ ہرا دیا


 لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا قذافی سٹیڈیم لاہور میں انٹرا سکواڈ ٹی ٹونٹی میچ سکواڈ کھیلا گیا ۔ انٹرا سکواڈ میچ میں پی سی بی وائٹس کی قیادت ندا ڈار جبکہ پی سی بی بلیوز کی کپتانی بسمہ معروف نے کی ۔پی سی بی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ کپتان ندا ڈار نے 42 اور جویریہ خان نے 26 رنز سکور کیے ۔ پی سی بی بلیوز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ بسمہ معروف 37 اور کائنات امتیاز 29 رنز بنا کر نمایاں رہیں ۔کیمپ میں شامل دوسرا انٹرا سکواڈ ٹی ٹونٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن