طبیعت خراب ہونے کے باوجود بیٹنگ کی:آغا سلمان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کرنے والے سلمان علی آغانے کہا ہے کہ اپنی اننگز کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔پہلی انٹرنیشنل سنچری ہمیشہ ہی یادگار ہوتی ہے، ٹیل کیساتھ بیٹنگ کر رہا تھا، پچھلے میچز میں بھی کی جس سے اندازہ ہوگیا تھا، کوشش تھی کہ خراب بال کا انتظار کروں اور اس پر باؤنڈری لوں، ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کرنا آسان نہیں ہوتا، آپ کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی دیکھنا ہوتا ہے، یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ کس بائولر کے سامنے ان کو کھیلنے دیا جاسکتا ہے۔ پہلے بھی ٹیل کے ساتھ بیٹنگ کی ہے جس کی وجہ سے مدد ملی، رات سے مجھے بخار تھا، سو نہیں پایا تھا، بیٹنگ میں بھی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، فیلڈنگ میں کھڑا نہیں ہوا گیا، امید ہے کہ آج بہتر محسوس کروں اوربائولنگ بھی کرپاؤں۔ وکٹ ایسی ہے کہ ایک دو وکٹ ملے تو نئے بیٹر کیلئے مسئلہ ہوسکتا ہے، اگر شراکت کو توڑنے میں کامیاب رہے تو ایک دو اور وکٹس جلد مل سکتی ہیں۔ ڈومیسٹک میں پانچویں نمبر پر کھیلتا ہوں، انٹرنیشنل میں ٹیم کی ضرورت دیکھنی ہے، ابھی جہاں ذمہ داری ہے اس کو نبھانے کی کوشش کروں گا، امید ہے کہ آئندہ کے میچز میں اوپر کے نمبر پر بھی بیٹنگ کا موقع ملے گا۔