• news

 مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،نجم سیٹھی کے بطور سربراہ مینجمنٹ کمیٹی یہ دوسری بڑی تقرری ہے، اس سے پہلے انہوں نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا،نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز اس سے پہلے 2017سے 2019تک قومی ویمن کرکٹرز کیساتھ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتار چڑھاو جاری رہا تھا،پی سی بی حکام نے ایک بار پھر ان سے رابطہ کرکے انہیں دوبارہ پاکستان آکر کام کرنے پر رضامند کرلیا ہے، آئندہ چند روز تک ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

ای پیپر-دی نیشن