• news

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست 


لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل صدیق اظہر نے موقف اپنایا کہ گورنر پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران کوئی حکم جاری نہیں کر سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے دوبارہ اجلاس طلب کر کے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند کیا، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے اگلے روز غیر قانونی وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کر دیا۔ گورنر کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خطوط لکھے، مگر گورنر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت صدر پاکستان، وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم، پرنسل سیکرٹری ٹو گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست دائر 

ای پیپر-دی نیشن