• news

ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس  کے نئے ذخائر دریافت


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں،پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ابتدائی طور پر یومیہ 39.12ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 1840 بیرل تیل حاصل ہوگا،موجودہ کیلنڈر سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ پندرہویں دریافت ہے،دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر  انحصار میں کمی واقع ہو گی،پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ضلع خیبر پختون خوا ایف آر میں واقع باسکا نارتھ بلاک میں 92 کوٹ پالک 1 میں نئے کنویں میں گیس اور کنڈینسیٹ کی دریافت ہوئی ہے ،اللہ تعالی کے فضل سے، وزارت توانائی، پیٹرولیم ڈویژن کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ باسکا نارتھ بلاک (3169-4)کا جوائنٹ وینچر جس میں الحاج انٹرپرائزز (پرائیویٹ)لمیٹڈ بطور آپریٹر (10.85%)الحاج پاکستان کیرتھربھی شامل ہے، B.V (85%) اور گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ)لمیٹڈ (4.15%) نے ایک نیا کنواں 92کوٹ پالک 1سے گیس اور کنڈینسیٹ دریافت کیا ہے جو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان، صوبہ خیبر پختونخواایف آر میں واقع ہے۔ 7مئی 2022 کواس کنویں کی کھدائی شروع کی گئی اور 18نومبر 2022کو اسے 3527میٹر کی گہرائی تک کھودیا گیا۔ وائر لائن لاگز اور ڈرلنگ کے نتائج کی بنیاد پر، ممکنہ ہائیڈرو کاربن بیئرنگ زونز کی نشاندہی کی گئی جس پر ٹیسٹنگ کامیابی سے کی گئی۔ پب سینڈ اسٹون اور ڈنگھان لوئر لائم اسٹون میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ (پوسٹ ایسڈ)نے 17.1ملین معیاری ملین مکعب فٹ فی دن گیس، 807بیرل کنڈینسیٹ فی دن (BCPD) اور 17بیرل پانی فی دن (BWPD)کا تجربہ کیاگیا، چوک سائز 40/64'' کے ذریعے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (WHFP)پر 2308پانڈ فی مربع انچ (Psi)ہے۔ڈنگ ہن (Dunghan)اپر لائم سٹون اور ڈنگ ہن مڈل سینڈز(Dunghan Middle Sands)میں ڈرل اسٹیم ٹیسٹ-2(پری ایسڈ)نے 22.02ملین معیاری ملین مکعب فٹ فی دن گیس، 1033 بیرل کنڈینسیٹ فی دن اور 15.8بیرل فی یوم پانی کا تجربہ کیا ہے۔چوک سائز 40/64'' کے ذریعے ویل ہیڈ فلونگ پریشر (WHFP) پر 2988پانڈ فی مربع انچ (Psi)۔باسکا نارتھ بلاک میں مذکورہ دریافت باسکا نارتھ جے وی کے بلاک کی ہائیڈرو کاربن (HC) صلاحیت اوران تھک تلاش کی حکمت عملی سے فائدہ اٹھانے کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ اس نے ایک نیا راستہ کھولا ہے اور مقامی وسائل سے توانائی کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
ذخائر دریافت

ای پیپر-دی نیشن