• news

آبی تنازعہ‘ انڈس واٹر کمشن نے ایک بار پھر بھارت سے جواب مانگ لیا


لاہور (ا ین این آئی) پاک بھارت آبی تنازع کے معاملے پر انڈس واٹر کمیشن نے ایک بار پھر بھارت کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق انڈس واٹر کمیشن نے اپنے خط میں پکل ڈل اور کیرو پاور پراجیکٹ کے متعلق اعتراضات پر جواب مانگا ہے۔ پکل ڈل ڈیم اور کیرو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر تعمیر ہیں۔ ان پراجیکٹس سے دریائے چناب میں پانی کا بہائو کم ہو جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پکل ڈل سے ایک ہزار میگاواٹ اور کیرو پاور پراجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 624 میگاواٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک بھارت آبی مذاکرات میں یہ دونوں منصو بے سرفہرست ہوں گے۔ بھارت نے گزشتہ اجلاس میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ذرائع نے بتایا بھارتی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔
واٹر کمشن

ای پیپر-دی نیشن