• news

اسحاق ڈار سے وزیر خزانہ گلگت بلتستان کی ملاقات: مالی مشکلات سے آگاہ کیا


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر خزانہ گلگت بلتستان جاوید علی منوا اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ گلگت بلتستان (جی بی) نے وفاقی وزیر خزانہ کو گلگت بلتستان میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہونے والی پیش رفت اور علاقے میں گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لیے ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے جی بی انتظامیہ کی درپیش مالی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان سمیت تمام خطوں کی ترقی اورخوشحالی کے لیے موجودہ حکومت کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس خطے میں سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے پر بھی زور دیا کیونکہ اس سے نہ صرف گلگت بلتستان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ پوری دنیا میں ملک کا خوبصور ت امیج بھی اجاگر ہو گا۔ وزیر خزانہ نے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی طرف سے تعاون کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔
اسحاق ڈار

ای پیپر-دی نیشن