• news

 فارن ایجنٹ ملکی تاریخ کا ناکام ترین تجربہ تھا: مریم اورنگزیب 

`


 اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن ایجنٹ چور ملکی تاریخ کا بدترین اور ناکام ترین تجربہ تھا جس نے ترقی کرتے خوشحال ملک کو اندھیروں میں دھکیلا، سیاسی بے روزگاروں، نالائقوں اور فارن ایجنٹس کی سلیکٹڈ حکومت 2018ءسے 2022ء اپریل تک مسلط رہی۔ امپورٹڈ ٹولے اور فارن ایجنٹ کو پارلیمان سے اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے۔ استعفیٰ دیں خطوں کا بہانہ کیوں بنا رہے ہیں؟۔ پنجاب اور خیبر پی کے میں الیکشن کرائیں، کیا تکلیف ہے؟۔ عمران خان کے بیان پر ردعمل میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ فارن ایجنٹ نے ملک میں تاریخی مہنگائی اور بے روزگاری کی۔ ملک کے مفادات بیچے، کشمیر کا سواد کیا، اداروں کی تضحیک کی، شہداءکے خلاف غلیظ مہم چلائی، آج عوام کو لگا ہر زخم فارن ایجنٹ کی دین ہے۔ 
مریم اورنگزیب 

ای پیپر-دی نیشن