نان، روٹی کی قیمت 35 اور 25 روپے کرنے کیلئے تندور مالکان کی ڈی سی کو درخواست
لاہور (کامرس رپورٹر) تندور مالکان نے نان کا ریٹ 35 اور سادہ روٹی 25 روپے تک بڑھانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی ہے۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ آٹے اور فائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ تندور مالکان کو سرکاری ریٹ والا آٹا نہیں مل رہا درخواست میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں روٹی 14 اور نان 24 روپے میں فروخت کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔