• news

پاکستان سٹاک ما رکیٹ میں شدید مندا، ہنڈرڈانڈیکس 523پوائنٹس گر گیا 


کراچی ( نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروبار کا منفی دن رہا۔100 انڈیکس 523 پوائنٹس کم ہوکر 39802 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 839 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں 25 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز  بازار کے کاروبار کی مالیت 8.5 ارب روپے رہی۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب روپے کم ہوکر 6306 ارب روپے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن